اسلام آباد، نیب افسر اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کر رہا ہے، معاملے پر بحث کرائی جائے، شاہد خاقان عباسی
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا نیب افسر اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کر رہا ہے، یہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، نیب افسر دستاویزات کا میڈیا پر حوالہ دے رہا ہے جو خفیہ ہیں۔
انہوں نے کہا جو حکومت سے تنخواہ لیتے ہیں ان لوگوں سے احتساب نہیں چاہتے، نیب افسر ٹی وی پر وہ چیزیں بتا رہا ہے جو پبلک نہیں ہوسکتیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک استحقاق تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش اور آئین کے خلاف ہے، ماضی میں لیڈر آف اپوزیشن نے اسمبلی میں نیب کا میڈیا ٹرائل کیا، اپوزیشن لیڈر کو نیب تحقیقات پر اسمبلی میں بات نہیں کرنی چاہیئے تھی۔