Nov 09, 2018 07:45 pm
views : 499
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 21 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ (9 نومبر
2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 21 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 41388 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 201 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 122 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 26 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔