اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصروزرا کی عدم موجودگی پر برہم
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصروزرا کی عدم موجودگی پر برہم ہوگئے جواب نہ دینے والے وزرا کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا،قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا کی عدم موجودگی پر اسپیکر اسد قیصر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سوالوں کے جواب کون دے گا ، کوئی بھی ذمہ دار بندہ موجود نہیں ، ایسے نہیں چلے گا ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جوابات نہ آنے پر بھی اسپیکر اسد قیصر برہم ہوئے اور کہا وزیر داخلہ بتائیں کہ سوالوں کے جوب کیوں نہیں آ رہے۔
اسپیکر نے جوابات نہ دینے والی وزارتوں کے سیکرٹریز کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا۔