Nov 09, 2018 09:11 pm
views : 510
Location : Jinnah Hospital
Lahore- Doctors Interview About Hepatitis
لاہور،بنیادی سہولیات کی کمی ،ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی شرح میں اضافہ
دنیا
بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں اضافہ
ہورہاہے،ہیپاٹائٹس کی پانچ اقسام اے، بی، سی، ڈی اور ای میں بی اور سی کو
جان لیوا تصورکیا جاتا ہے، دنیا میں ہر دسواں جبکہ پاکستان میں ہر بارہواں
شخص یرقان کے عارضے میں مبتلا ہے، اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں
ہیپٹاٹائٹس کے مریضوں کی یہ تعداد نوّے لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
ڈاکٹرز
کے مطابق پاکستان میں صحت کی بنیادی سہو لیات میسر نہ ہونے کے وجہ سے
دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ ہییپاٹائٹس جیسی بیماری کے مریضوں میں بھی
اضافہ ہو رہا ہے ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
ہیپاٹائٹس کے مریض محمد اشرف کا کہنا تھا کہ مجھے دل میں تکلیف تھی چیک
کرانے پر معلوم ہوا کہ جگر کا بھی مسئلہ ہے یہاں ایک ہفتے سے داخل ہوں بہت
اچھا علاج چل رہا ہے۔
جناح اسپتال کے ڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا تھا کہ اگر بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج سے اس بیماری سے نجات مل سکتی ہے۔