کراچی:گورنر سندھ کی صدارت میں ربیع الاوّل میں امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلہ میں اجلاس
گورنر سندھ کی صدارت میں ربیع الاوّل میں امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماءکرام نے شرکت کی،اجلاس میں ربیع الاوّل کو عقیدت و احترام سے منانے کے لئے ہر ممکن اقدامات پر اتفاق کیا گیا ۔
اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اک کہنا تھا کہ ربیع الاوّل تمام مسلمانوں کے لئے معتبر مہینہ ہے۔اس ماہ ِ مبارک کے دوران امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنا اشد ضروری ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نبی کریمٌ کی ذات اقدس تمام انسانوں کے لئے رحمت کا باعث ہے۔آپ ٌکے اخلاقِ کریمہ کے غیر مسلم بھی معترف ہیں۔تمام مسلمانوں کو اپنے اختلافات بھلا کر نبی پاک ﷺ کی ولادت کے ماہ میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے