حیدرآباد:بینک ہیکرز کے بعد گیم شو کے ذریعے شہری کو لوٹ لیا گیا
بینک ہیکرز کے بعد گیم شو کے ذریعے فراڈ سے حیدرآباد کا شہری لوٹ گیا،شہری نے لالچ میں آکر نامعلوم شخص کو 37 ہزار روپے بھیج دیے،
متاثر شخص مختیارکا کہنا ہے مجھے جعلی چیک بھیج کر کہا کہ آپ کا دس تولہ سونا اور لاکھوں روپے انعام نکلا ہے ،میں نے لالچ میں آکر اپنی موٹر سائیکل بھی بیچ دی , اب کہتے ہیں کہ مجھے پانچ ہزار اور بھیجو تو آپ کو سونا اور رقم ملے گی ،
متاثرہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ مجھے گیم شو کی جعلی تصاویر جعلی چیک بھیجے جس سے میں جھانسے میں آگیا ، مجھے چند لوگوں کی تصاویر اور شناختی کارڈ بھی بھیجے ہیں ،