کوئٹہ: کراچی سے جانیوالی پی آئی اے پرواز کو پنجگور ایئرپورٹ پرحادثہ، طیارہ رن وے سے اترگیا
کراچی سے جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 نے جیسے ہی پنجگور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، طیارہ رن وے سے بے قابو ہوکر کچی زمین پر اتر گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔
تاہم ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔
مالی مسائل میں گھری قومی ایئرلائن کی کسی پرواز کے ساتھ اس قسم کا حادثہ پہلی مرتبہ پیش نہیں آیا، اس سے قبل بھی پی آئی اے کی متعدد پروازیں حادثات کا شکار ہوچکی ہیں۔