کراچی: ایم کیو ایم رکنیت ختم، فاروق ستار کا انٹرا پارٹی الیکشن کا مطالبہ
گزشتہ روزرابطہ کمیٹی کے فیصلے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکالنا بزدلانہ فیصلہ ہے، پارٹی رکنیت ختم کرنے کا میڈیا سےپتہ چلا۔ ایک ہفتہ پہلے کہا کہ شوکاز نوٹس دیا ہے، رابطہ کمیٹی کو فیصلےکی جلدی کیا تھی؟ مجھےنکالنا تھا تو کارکنوں کا اجلاس بلا کر اعلان کرتے۔
انہوں نے سوال کیا کہ جمہوری حق مانگنا پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی ہے؟ مجھےجمہوری حق مانگنے کی سزا دی گئی ہے۔ پارٹی رکنیت ختم کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، رابطہ کمیٹی کے اس نام نہاد فیصلے کو مسترد کرتاہوں، آج بھی ان کی یہ ہمت اور اخلاقی جرات نہیں تھی وجوہات بتاتے۔ اس بزدلانہ فیصلہ کااظہار پریس کانفرنس میں کیاجاتا، بنیادی رکنیت خارج کرنےکی کوئی وجوحات نہیں بتائی، آج بھی اخلاقی جرات نہیں تھی کہ وجوحات بتائی جائے،
فاروق ستار نے کہا کہ ابھی تک خاموش تھا اب نہیں رہوں گا، پنڈورا باکس نہیں کھولنا چاہتا تھا، رابطہ کمیٹی کے ارکان کی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے لاؤں گا، کارکنان کا اجلاس بلا کر اپنے اپنے گوشوارے سامنے لائے جائیں۔