ملتان :ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے 3 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے 3 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا،ڈپٹی کمشنر نے شہباز شریف اسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو کی خصوصی مہم ملتان کی 66 مخصوص یونین کونسلز میں چلائی جائے گی۔ محکمہ صحت کی 11 سو سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رواں سال ملک میں 8 پولیو کیسز منظر عام پر آئے جو تشویشناک ہے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور،ایم ایس ڈاکٹر نبیل اور ڈاکٹر عطاء الرحمن نے بھی بچوں کو پولیو قطرے پلائے