Nov 10, 2018 03:03 pm
views : 507
Location : beside Accountability Courts
Islamabad- Maryam Aurangzeb Media Talk.
اسلام آباد،مسلم لیگ نون کے قائدین کو این آر او کی ضرورت نہیں، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی مرکزی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے قائدین کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں ہے
جب کہ قومی احتساب بیورو (نیب) مکمل طور پر سیاسی ہو چکی ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے
ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بار بار این آر او کے نعرے لگائے جا رہے ہیں
جو بلکل بے بنیاد ہے۔ مسلم لیگ نون کے قائدین کو نہیں حکومت کو این آر او
کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کر سکی ہے اور
اب عوام سے این آر او کر کے جھوٹے وعدوں کی معافی مانگنا چاہتی ہے لیکن
عوام اس حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے عوام کے دلوں پر راج
کیا ہے اور اب ہم حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے نہیں چلنے دیں گے۔مسلم لیگ نون کی
تحریک اور زیادہ طاقتور ہو گئی ہے۔