تفتان، چوبیس روزہ بندش کے بعدایرانی حکام نےپاک دوستانہ زیروپوائنٹ گیٹ اور راہداری گیٹ کو کھول دیا
تفتان میں چوبیس روزہ بندش کے بعدایرانی حکام نےپاک دوستانہ زیروپوائنٹ گیٹ اور راہداری گیٹ کو کھول دیا ۔
قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ایرانی حکام سے مذاکرات ہوئے جس کے بعد زیروپوائنٹ گیٹ اور راہداری کو باقاعدہ کھولا گیا۔
زیروپوائنٹ گیٹ کے کھلنے سے مزدور اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
ایرانی حکام نے پاک دوستانہ زیروپوائنٹ گیٹ کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کررکھا تھا۔
پاک ایران راہداری گیٹ کو دوطرفہ آمد و رفت کیلئے دوبارہ کھولا گیا ہے۔ راہداری گیٹ کو 16 اکتوبر کو بند کیا گیا تھا۔