لاہور، پندرہ نومبر کو وزیر اعظم حیدر آباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پندرہ نومبر کو وزیر اعظم حیدر آباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ ریلوے میں نوکریوں کے لیے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں ویجی لینس سیل ختم کر دیا، ریلوے کی والٹن اکیڈمی کو یونیورسٹی بنایا جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایندھن مہنگا ہونے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، تیل مہنگا ہوتا رہا تو ہمیں کرائے بڑھانے کا بھی سوچنا ہوگا۔ ریلوے میں 10 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کی اجازت مل گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 15 نومبر کو وزیر اعظم حیدر آباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ تمام ڈائر یکٹر اپنے اپنے پراجیکٹ میں موجود ہونے چاہیئں۔ ہماری پپری یارڈ میں 1800 ایکڑ قیمتی زمین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے میں نوکریوں کے لیے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی، بے روزگاری کے سمندر کو ختم کرنے میں ریلوے بھی حصہ ڈالے گی۔ ٹریکنگ سسٹم سے ہر کوئی دیکھ سکے گا مال گاڑی کہاں پہنچی ہے۔