لاہور، حکمراں جماعت وعدے پورے نہیں کررہی، جسٹس (ر) وجیہ الدین
جسٹس (ر) وجیہ الدین کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کو درپیش مسائل کا حل پیش کیا لیکن پچیس جولائی کے انتخابات کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی، انتخابی نتائج پر تحفظات کے باوجود موجودہ حکومت کو سب نے تسلیم کرلیا تاکہ سیاسی نظام چلتا رہے، حکمراں جماعت نے انتخاب سے پہلے اور حکومت بنانے کے بعد جو وعدے کئے وہ پورے ہوتے نظر نہیں آرہے، صورتحال بالکل اس کے برعکس ہے۔
لاہو ر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہ الدین کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نظرثانی کی درخواست داخل ہوگئی ہے لہٰذا اس پر تنقید کرنا مناسب نہیں لیکن آسیہ قصور وار ہے یا بے قصور ہے میری نگاہ میں یہ غیر متعلقہ بات ہے۔اسلام رواداری کی بات کرتا ہے، اگر کوئی اس نوعیت کی سرزد ہو بھی جائے اور وہ معافی مانگ لے تو ہمارے دل اتنے بڑے ہونے چاہئیں اور معاملات کو ہمیں افہام وتفہیم سے حل کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو اس تناظر میں دیکھتا ہوں کہ میرٹ پر جائے بغیر اگر تو وہ آسیہ کو شک کی بنیاد کا فائدہ دیا گیا تو غالباً یہ مناسب تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا دوبارہ فیصلہ آئے گا لیکن افہام وتفہیم او رملک کے ہر طبقے کو ہر لحاظ سے مطمئن رکھنا یہ ایک ضروری عمل ہے۔