Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 10, 2018 08:21 pm views : 392

Karachi- Federal Finance Minister Asad Umer meets Industrialists
  • Urdu

کراچی، سعودی عرب سے 2 روز میں ایک ارب ڈالر مل جائیں گے، وزیر خزانہ

 وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا تعین نہیں ہوا البتہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ایک دو روز میں پاکستان آجائیں گے۔
اوورسیز چیمبر آف کامرس میں صنعت کاروں سے ملاقات کے بعد خطاب ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں  وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی 4 ہزار غیر قانونی جائیدادوں اور دیگر ملکوں میں 97 ہزار پاکستانیوں کی پراپرٹیز کا پتا چلا ہے، ہنڈی اور دیگر رقم ترسیل کے طریقوں نے ملک میں تباہی مچائی، ہنڈی حوالے کی رقوم براہ راست دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، حکومت صنعتی پیداوار بڑھانے پر فوکس کررہی ہے اس سلسلے میں صنعتکاروں کے مسائل اور تجاویز بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا تعین نہیں ہوا اس پر کام ہو رہا ہے البتہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ایک دو روز میں پاکستان آجائیں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں کمی کی بڑی وجہ نااہلی اور سیاسی گٹھ جوڑ ہے، سبسڈیز دینا مسئلے کا حل نہیں، بجٹ ٹارگٹ کو نہیں ٹیکس مشینری کو ٹھیک کرنا ہو گا، اس سلسلے میں قانون سازی کی جارہی ہے، 1300 ارب روپے کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں ہیں، ٹیکس مسائل کے حل کیلیے خصوصی عدالتیں بن رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایک سنجیدہ معاملہ ہے، جنوری میں ایف اے ٹی ایف میں اچھی پیشرفت کا امکان ہے۔

Recent News

Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved