کوئٹہ، نوشکی میں سائبریا سے آنے والے نایاب پرندوں کا بے دردی سے شکار
نوشکی میں سائبریا سے آنے والے نایاب پرندوں کا بے دردی سے شکار کرکے سینکڑوں کی تعداد میں پرندوں کو بوریوں میں بند کر کے پھینک دیا گیا۔شکار کئے گئے پرندوں میں تلور،کونج،تیتر اور دیگر نایاب پرندے شامل ہیں۔
وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ کے حکام اس تمام صورتحال میں منظر عام سے غائب ہیں۔بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے نایاب پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نوشکی میں نایاب پرندوں کے غیر قانونی شکار کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت دیدی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ غیر قانونی شکار کی مکمل روک تھام کو یقینی بنائے۔محکمہ تحفظ جنگلی حیات قانونی اختیارات کو بروئے کار اور نایاب جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے غیر قانونی شکار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔