کراچی : جہاں سے دکانیں ختم کرائیں ہیں وہاں پارک بنائیں گے،وسیم اختر
کراچی میں ایمپریس مارکیٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ صبح 7 بجے آپریشن شروع کیا جو کامیاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ کےایم سی نے دکانوں کوکرائے پردیے جانے کے معاہدے ختم کردیے، کے ایم سی کی صوابدید ہے وہ معاہدے ختم کرسکتی ہے۔ آپریشن کے بعد شہرکی شکل نکل آئی ہے، ہم کسی کے روزگارکوختم نہیں کرنا چاہتے۔
میئر کراچی نے کہا کہ جہاں سے دکانیں ختم کرائیں ہیں وہاں پارک بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دکانوں کوایک ہفتے پہلے نوٹس دیے گئے تھے، فٹ پاتھ کوجوبھی گھیرے گا اس کوکلیئرکرائیں گے۔ کچھ لوگوں کونہیں پتہ وہ نا تجربہ کارہیں وہ وقت کے ساتھ سیکھ جائیں گے، وزیراعظم تواس سے خوش ہوئے ہوں گے۔میئرکراچی نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے خود کہا کہ وسیم تجاوزات ختم کریں، تجاوزات کے خلاف پورے شہرمیں آپریشن جاری رکھیں گے،
وسیم اختر نے کہا کہ انسداد تجاوزات کے متاثرین کی ایک فہرست بنائی جائے گی، انسداد تجاوزات کے خلاف ایمپریس مارکیٹ میں آپریشن سب سے بڑا تھا۔