کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن کا ساتواں روز: کئی دکانیں گرا دی گئیں
محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی طور پر قائم تعمیرات کو گرایا جارہا ہے۔آپریشن کے دوران پرندہ مارکیٹ، کپڑوں کی مارکیٹ، چائے پتی اور خشک میوہ جات کی مارکیٹ بھی گرائی جارہی ہیں۔
سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر احمد صدیقی کے مطابق چند گھنٹوں میں ایمپریس مارکیٹ کے ارد گرد تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائے گا اور 15 روز میں اِسے اصل شکل میں بحال کردیں گے۔ آج کئی غیر قانونی دکانیں مسمار ہوگی اور آپریشن کے بعد کراچی کے ایم سی اور پولیس صدر میں جگہ جگہ کیمپ لگائے گی۔
ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کا مزید کہنا تھا کہ صدر میں تجاوزات کو روکنے کے لئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جو کے ایم سی، اینٹی انکروچمنٹ اور پولیس پر مشتمل ہوگی