لاہور:سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر اساتذہ جیل سے رہا
پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت دیگر اساتذہ کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کا کہنا تھا کہ نیب خدا کا خوف کرے اور وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کی جائے۔ قانون کی چھتری تلے نجی جیل بنا دی گئی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کو ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر ایک ماہ بعد رہا کیا گیا۔ رہائی کے موقع پر اساتذہ کو عزیز و اقارب نے گلدستے بھی پیش کیے۔
سابق وائس چانسلر سمیت دیگر اساتذہ کو پنجاب یونیورسٹی بےضابطگی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔