لاہور:عوامی شکایات ریکارڈ کرانے کیلئے اسپیکر کارنر، وزیراعلیٰ پنجاب نےمنظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب نے لندن کے ہائیڈپارک کی طرز پر اسپیکر کارنر بنانے کی تجویز کی منظوری دیدی۔ ابتدائی طورپر وزیراعلیٰ پنجاب کو ناصر باغ میں احتجاجی اسپیکر کارنر بنانے کی تجویزپیش کی گئی ہے ۔ کسی نے ا حتجاج کرنا ہو یاپھر کچھ کہنا ہو، احتجاج گاہ میں ہرطرح کی شکایت کے لئے آواز بلند کرنے کی اجازت ہوگی۔ اسپیکرکارنر میں سرکاری اہلکار موجودہوں گے جو شکایات متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے، احتجاج گاہ کی شکایات پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے فوری ایکشن ہوگا۔