لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں اتوار بازاروں کی چیکنگ
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں اتوار بازاروں کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران پھلوں، سبزیوں، چکن، مچھلی، مرچ، مصالحہ جات اور دیگر سٹالز کی چیکنگ کی۔مرچ، مصالحوں کا موقع پر ٹیسٹ کیا گیا ، 12 کلو ملاوٹ زدہ مرچیں موقع پر تلف کی گئی۔غیر معیاری اور ممنوعہ کیمیکل لگے پھل اور سبزیاں موقع پر تلف کروا دی گئیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 2 چکن اسٹالز، 3 فش پوائنٹس، 1 کریانہ پوائنٹ کو ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا۔اتوار بازاروں کی مسلسل چیکنگ کے لیے ہفتہ وار شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اتوار بازاروں میں معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ جامع منصوبہ بندی کریں گے۔عام آدمی کی خرید داری کے تمام مراکز کو ناقص اور ملاوٹ ذدہ اشیاء سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔