پنجگور،ائر پورٹ پر رن وے سے اترنے والے جہاز کو دوبارہ رن وے پر پہنچا دیا گیا
پنجگور ائر پورٹ پر رن وے سے اترنے والے جہاز کو دوبارہ رن وے پر پہنچا دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کراچی سے پنجگور آنے والا پی آئی اے کا جہاز 517 دوران لینڈنگ رن وے سے ہٹ کر کچے میں اتر گیا تھا جسے دوبارہ رن وے پر پہنچا دیا گیا ہے۔
زرائع کا کہنا ہے یہ پہلا واقع نہیں ہے اس سے پہلے بھی دو دفعہ پی آئی اے کی پروازیں رن وے سے اتر کر کچے میں چلی گئیں تھیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ،رن وے چھوٹا ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعہ پیش آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجگور میں پی کے 517 اے ٹی آر طیارے کو حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا،اے ٹی آر طیارے کا ایک بریک پہلے سے ہی خراب تھا، جب کہ طیارے کے دوسرے بریک نے حادثاتی طور پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ طیارے میں 57 مسافر سوار تھے۔