Nov 11, 2018 12:00 am
views : 425
Location : Fountain House
Lahore- First Lady Visit Fountain House
لاہور،خاتون اول بشری عمران کا فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ مستحق اوربے سہاراافراد سے مل کردلی سکون ملتا ہے۔
خاتون اول بشری عمران نے فاؤنٹین ہاؤس کے دورے پر بے سہارا خواتین اور بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے،وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ فرح خان بھی ساتھ تھیں۔
اس موقع پر خاتون اول نے کہا کہ مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے،ضرورت مند اور مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں ۔
بشری عمران نے فاؤنٹین ہاؤس کی انتظامیہ کو ادارے کی بہتری کے لیے تعاون کا بھی یقین دلایا، بشری عمران نے فاؤنٹین ہاؤس میں موجود بچوں اور خواتین مسائل دریافت کیے۔
خاتون اول نے فرح خان سمیت فاؤنٹین ہاؤس خواتین اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔