کراچی: کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا
انسداد پولیو مہم کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا،کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ8 روزہ انسداد پولیم مہم کا آج سے سندھ بھر میں آغاز کیا جا رہا ہے ،اس مہم کی بہت اہمیت ہے،کراچی میں گڈاپ وغیرہ کا علاقہ ہائی رسک ہے
ان کا کہنا تھا انکاری والدین کو منانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،رواں سال ہی تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں بچانے کا حدف ہے،سیکیورٹی انتظامات فل پروف کیے گئے ہیں