لاہور:اداکارہ روحی بانو کے لاپتہ ہونے کی خبریں دم توڑگئیں
اداکارہ روحی بانو کے لاپتہ ہونے کی خبریں دم توڑگئیں،اداکارہ روحی بانو اپنی اور فیملی کی حفاظت کی اپیل لیے منظر عام پر آگئیں۔۔۔ماضی کی سپر اسٹار کہتی ہیں کہ بیٹا کھودیا۔۔ اس لیے گلبرگ کے گھر جانے کا دل نہیں کرتا۔۔۔
اداکارہ نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی مصروفیات کی تفصیلات بتائیں۔۔۔ کہا کہ کچھ عرصہ ترکی رہیں۔ وہاں کے ماحول میں رہ کر طبیعت میں بہتری محسوس کررہی ہیں۔۔
اداکارہ روحی بانو نے گلبرگ کے گھر کا قصہ بھی بیان کیااور کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی کچھ شرپسند عناصر ان کے گلبرگ والے گھر پر قبضے کے لیے متحرک ہیں۔۔حکام بالا انہیں اور ان کی فیملی کو تحفظ دے
اداکارہ روحی بانو نے اپیل کی کہ وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان ان کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی دادرسی کریں