کراچی: پولیس چیف امیر شیخ کا اچانک صدر کے علاقے کا دورہ
رات گئے پولیس چیف امیر شیخ نے اچانک صدر کے علاقے کا دورہ کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے امیر شیخ کا کہنا تھا کہ شہر کا حلیہ ہم نے بگاڑ دیا تھا،سندھ حکومت اور پولیس کا اہم کردار ہے،چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں اور دکان داروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں،دنیا بھر میں تاریخی ورثوں کو محفوظ کیا گیا ہے،اپنی پولیس کو شاباشی دیتا ہوں،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ شہر کی یہ شکل رہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ فوڈ اسٹریٹ بننے کی شکایت کررہے ہیں،اگر اس میں کچھ غیر قانونی ہے تو کے ایم سی اس کی ذمہ داری لے،کے ایم سی کے اسٹاف نے اگر غلطی کی تو اس کا مداوا بھی ہونا چاہئے