لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت بذریعہ ویڈیو لنک سی ای اوز ہیلتھ کانفرنس
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت بذریعہ ویڈیو لنک سی ای اوز ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،وزیر صحت نے ضلعی اسپتالوں سے بڑے اضلاع کو بلاوجہ مریض ریفر کرنے پرسخت برہمی کا اظہار کیا
کانفرنس میں ڈاکٹر یاسمین راشدٹھوس وجوہ کے بغیر بڑے اسپتالوں کو مریض نہ بھیجے جائیں،اسپیشلسٹ کی تحریری رپورٹ کے بغیر کوئی مریض اضلاع سے نہ ریفر کیا جائے،سیریس حالت میں مریض کو دور دراز کا سفر کرانا اس کی جان کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے،
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اینستھیزیا ماہرین کی کمی دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز کو اینستھیزیا کی خصوصی تربیت دی جائے،نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو خصوصی طور پر حسن سلوک کی ہدایت کی گئی ہے،7 ہزار نئے ڈاکٹرز پبلک سروس کمیشن سے بھرتی ہو چکے ہیں،نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز فوری طور پر جائے تعیناتی پر رپورٹ کریں،