لاہور:تحریک انصاف کا اصلاحاتی ایجنڈا عوام دوست ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ غیرضروری اخراجات روکنے کے لیے مالیاتی نظم و ضبط پرعملدرآمد کررہے ہیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی بہتر ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اداروں کو بہتر بنا کراصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے، تحریک انصاف کا اصلاحاتی ایجنڈا عوام دوست ہے،عوام کو ریلیف دینے کے لیے شب وروز کوشاں ہیں۔
گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، وہ ہی پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔