مظفرآباد : بھارت کی آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف طلبہ اور سول سوسائٹی کا احتجاج
آزاد کشمیر کنٹرول لائن لیپہ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف طلبہ اور سول سوسائٹی سڑکوں پر نکل آئے،طلبہ کا عیدگاہ روڈ سے اپر اڈہ تک احتجاجی مارچ کی ، بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی ،اسکول یونیفارم میں ملبوس بچوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت ایک منصوبے کے تحت لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی کر رہا ہے،عالمی برادری کنٹرول لائن لیپہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کا نوٹس لے،بھارتی فوج آئے روز فائرنگ سے معصوم شہریوں کو شہید اور زخمی کر رہی ہے