Nov 12, 2018 02:58 pm
views : 433
Location : Domestic Place
Lahore- NAB's black law should end Shahid Khaqan Abbasi
لاہور:نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہیے: شاہد خاقان عباسی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آشیانہ کے بارے میں سب کو پتا ہے،اس میں جان نہیں ہے، اب شہبازشریف کے خلاف رمضان شوگرملز کا کیس بنا دیا گیا ہے، نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اور میری کابینہ پر الزامات لگائے، الزام تراشی سے کچھ نہیں ہوگا، عمران نے کرپشن ڈھونڈنی ہے تو اپنے دائیں بائیں دیکھیں نظر آجائے گی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ باتیں کرنے اور پگڑی اچھالنے سے کام نہیں بنتا، کرپشن ہے تو عمران خان سامنے لائیں۔