کوئٹہ،وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے باوجودمہمان پرندوں کاشکار جاری
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نوٹس کے باوجود نایاب مہمان سائبیرین پرندوں کا شکار نہ رک سکا،چاغی سمیت دیگر علاقوں میں سائبرین پرندوں کے شکار کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ دنوں شکاریوں کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں مہمان پرندوں کو شکار کے بعد بوریوں سے نکالا جارہا تھا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پرندوں کے شکار کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل توروک تھام کے احکامات جاری کئے تھے تاہم وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود شکاری شکار کر رہے ہیں۔