Nov 12, 2018 08:50 pm
views : 484
Location : Sindh Assembly
Karachi- Provincial Minister Saeed Ghani Media Talk
کراچی،فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان کو بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈہ کرنے کی ڈیوٹیاں وفاقی حکومت نے سونپی ہیں، سعید غنی
وزیر بلدیات وکچی آبادی سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات
اور پنجاب کے وزیر اطلاعات کو منفی اور بے نیاد پروپیگنڈہ کرنے کی ڈیوٹیاں
وفاقی حکومت نے سونپی ہیں۔ منی لانڈرنگ کے حوالے سے جعلی اکاؤنٹس پر یہ
تاثر دینا کہ یہ سب پیپلزپارٹی یا ان کی قیادت کے ہیں اس کی سختی سے تردید
کرتا ہوں۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور جے آئی ٹی سے مطالبہ
کرتا ہوں کہ اس اکاؤنٹس میں جو رقم آئی ہیں اور کہاں گئی ہیں اور اس کے پس
پشت کون کون ہیں ان سب کو بے نقاب کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ روز دو بچوں کی ہلاکت تشویشناک ہے اور
اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی نے تحقیقات کا آغاز بھی کیا ہے لیکن ابھی اس فوڈ
اتھارٹی کو بنے زیادہ وقت نہیں ہوا ہے اور وہاں افسران اور عملہ کی کمی ہے
جس کو جلد پورا کرنا ہوگا۔
سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن
سپریم کورٹ کے احکامات پر ہے اور اس حوالے سے میں میئر کراچی، کمشنر کراچی
اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے مکمل رابطے میں ہوں اور سندھ حکومت کے
سیکریٹری درجہ کے افسران بھی اس پر مکمل رابطے میں ہیں۔ ہم متاثرین کو کسی
صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔