Nov 12, 2018 08:56 pm
views : 494
Location : National Press Club
Islamabad- Railway Minister Sheikh Rasheed Press Conference
اسلام آباد، شیخ رشید احمدنے پاکستان ریلویز کی سو روزہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے پاکستان ریلویز کی سو روزہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔
نیشنل پریس کلب اسلام آبا دمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید
احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے سو روزہ کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو
بھی بھیج دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ ریلوے میں میرٹ پر دو ہزار بھرتیوں کا ٹینڈر
دیا تھا اور چھ سات دنوں میں نو ہزار بھرتیوں کا ٹینڈر مزید دیں گے۔ اس طرح
ہم گیارہ ہزار نوکریوں کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے چھ ٹرینیں میانوالی ایکسپریس،
راولپنڈی ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس، موئن جو دڑو ایکسپریس، روہی
ایکسپریس اور دھابیجی ایکسپریس چلادی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وائے فائے تمام ٹرینوں پر لانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔
اسکریپ اور لائنوں پر کھڑی تمام خراب مال گاڑیوں کو اکتیس دسمبر تک نیلام
کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔