لاہور
میں شاہین ائر لائن کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے
خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین میں شاہین ائر لائن کے ملازمین نے
شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر
انکے مطالبات درج تھے،جبکہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بھرپور نعرے بازی
بھی کی گئی،مظاہرین نے وایر اعظم عمران خان،چیف جسٹس اور دیگر اعلیٰ حکام
سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے کے سبب ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں جبکہ بچوں کی تعلیم کا بھی حرج ہورہا ہے۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن سجاد رضا کا کہنا تھا کہ
زگشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں اور الاؤنسز نہیں مل رہے جس کے سبب مسائل کا
سامنا کرنا پڑرہا ہے،کم از کم ہمیں ہمارے جائز حقوق تو ملنے چاہئیں۔
مظاہرے
میں شریک خاتون کا کہنا تھا کہ ہمیں نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جا رہی
ہیں ہمیں اس سلسلے میں واضح کیا جائے کہ دوبارہ ائرلائن کام کرے گی یا
نہیں ہمارا مستقبل محفوظ ہے یا نہیں۔