وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا امور سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی۔
فواد
چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا ہاؤسز کے بقایاجات
کی فوری ادائیگی کی ہدایت کی ہے ۔ادائیگیوں کا فیصلہ اہم ہے ، میڈیا
انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،پچھلی حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ
کار کے طور پر استعمال کیا ۔ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد کے حق میں نہیں۔
ان
کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے فیصلوں سے میڈیا انڈسٹری متاثر
ہوئی۔اشتہارات پر حکومتی کنٹرول کو ختم کر رہے ہیں۔ادائیگیوں کے نتیجے میں
میڈیا ورکرز کو نکالنے کا سلسلہ روکنے میں مدد ملے گی۔اشتہارات کے اجراء
کے لیے میرٹ پر مبنی پالیسی بنا رہے ہیں۔