کراچی، پاکستان
فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر مملکت اور وفاقی وزیر صحت سے ملاقات
پاکستان
فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر ہاﺅس میں صدر
مملکت ،گورنر سندھ اور وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سے ملاقات کی۔
وفد کی سربراہی پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین
زاہد سعید کر رہے تھے۔
اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی آسان فراہمی کے لئے
دواسازی کی صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔
گورنر
سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کے لئے
شعبہ صحت پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ دوا ساز کمپنیاں عوام کو صحت عامہ کی
سہولیات کی بہترین فراہمی کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
وفاقی وزیر صحت نے دوا ساز کمپنیوں کو درپیش مسائل ترجیح بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے صنعت سے وابستہ مسائل کے حل کی جانب انڈسٹریل لائژن کمیٹی کی تشکیل کے اقدام کو سراہا۔