کسٹم کے
عالمی دن کی مناسبت سے
کسٹم ہاؤس
کوئٹہ میں سرحدوں پر تیز اور ہموار تجارت کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا
گیا۔تقریب میں کاروباری
افراد سمیت کسٹم حکام نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف کلیکٹر
کسٹم ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مشکلات کچھ بھی ہوں ،
محدود وسائل میں رہتے ہوئے کسٹم بلوچستان نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران مختلف
کارروائیوں میں ایک کروڑ سے زائد کا مالی فائدہ قومی خزانے کو دیا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی مکمل روک تھام کیلئے تاجروں کا تعاون درکار ہوگا ۔
انہوں نے بلوچستان کے ساتھ ہمسایہ ممالک کا طویل بارڈر منسلک ہے۔ایران کے
ساتھ تجاروت کو فراغ دینے کے چھٹی جوائینٹ بارڈر کانفرنس کا انعقاد کروایا
گیا۔
کانفرنس میں ایرانی اور پاکستان کے درمیان ہموار تجاروت کے فروغ کو
یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا،غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لیے نئی
کسٹم چیک پوسٹوں کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔