Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 26, 2019 07:17 pm views : 485

Location : Domestic Place

Islamabad- Standing Committee for Interior in Senate Denied
  • Urdu

اسلام آباد، قائمہ کمیٹی نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کو اسلام آباد بلانے کی تردید کردی

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کو ہم نے اسلام آباد نہیں بلایا تھا۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے  رحمان ملک نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے بلانے کی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے لواحقین کو بلانے کے لیے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا ، کمیٹی لیگل طریقہ کار کے تحت متاثرہ خاندان کے افراد کو بلائے گی اور اس کے لیے آئندہ ہفتے باقاعدہ نوٹس جاری کیا جائے گا۔
رحمان ملک نے بتایا کہ کمیٹی نے صرف مقتولین کے گھروں کے ایڈریس منگوائے تھے لیکن کسی نے آگے پیغام غلط انداز میں پیش کیا ہوگا جوکہ غلط فہمی کا سبب بنا، ہم متعلقہ ڈی ایس پی سے بھی جواب طلب کریں گے کہ انہوں نے کس کے احکامات پر لواحقین کو اسلام آباد بلایا۔
واضح رہے کہ پولیس سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے ملاقات کرانے کا کہہ کر اسلام آباد لے گئی تھی۔ فیملی خلیل کے بھائی جلیل اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے تو ان سے کمیٹی نے ملاقات نہیں کی، جلیل کا کہنا تھا کہ انہیں پولیس اسلام آباد لائی ہے لیکن یہاں ہم سے کسی نے ملاقات نہیں کی۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved