Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 27, 2019 06:36 pm views : 497

Location : Domestic Place

Lahore- E-Tagging Wildlife
  • Urdu

لاہور، پنجاب میں نایاب جنگلی جانوروں کی ای ٹیکنگ کا فیصلہ

محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے نایاب جانوروں اور پرندوں کی غیر قانونی خرید وفروخت اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں موجود بریڈنگ سینٹرز میں موجود جانوروں اور پرندوں کا ریکارڈ جمع کرکے کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی طرف سے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود بریڈنگ سینٹرز کا ڈیٹا جمع کریں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر لاہور تنویر جنجوعہ نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے اور لاہور میں موجود 80 فیصد بریڈنگ سینٹرز کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر لاہور تنویر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بریڈنگ سینٹرز کا ریکارڈ کمپیوٹرائزد ہونے سے نہ صرف درست اعداد وشمارمعلوم ہوسکیں گے بلکہ ان بریڈنگ سینٹرز میں جیسے ہی کسی نئے جانور اور پرندے کی پیدائش ہوگی اس بارے میں بھی محکمہ آگاہ رہے گا، ڈسٹرکٹ وائلڈ آفیسر سال میں دو مرتبہ بریڈنگ سینٹرز کے دورہ اور وہاں موجود جانوروں اور پرندوں کے اعداد وشمار کی تصدیق کرنے کے پابند ہوں گے۔
تنویر جنجوعہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس اقدام سے پنجاب میں نایاب جانوروں اور پرندوں کی غیر قانونی خرید وفروخت اور اسملنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ بریڈنگ سینٹرز کے مالکان کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے بریڈنگ سینٹر میں موجود جانوروں اور پرندوں کی ٹیکنگ کرے تاکہ اگر ان جانوروں اور پرندوں کی خرید وفروخت ہوتی ہے تو ٹیگ کی مدد سے فوری معلوم ہوسکے گا کہ یہ جانور اور پرندہ کس بریڈنگ سینٹر سے لایا گیا ہے۔
بریڈنگ مارکیٹ کے نائب صدر چانڈ بٹ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مارکیٹوں کی صفائی ستھرائی کیلئے کوئی مناسب بندوبست کرے۔ محکمہ جنگلی حیات کے حکام اور ملازمین ہمارے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرتے ہیں اور ہفتے میں دو تین مرتبہ دورہ بریڈنگ مارکیٹ کا دورہ بھی کرتے ہیں۔
بریڈنگ مارکیٹ کی دکان میں کام کرنے والے ملازم محمد ہارون کا کہنا ہے کہ پرندوں اور جانوروں کو بیماری کی حالت میں ادویات دے کر صحتیاب کیا جاتا ہے اس کے علاوہ باجرہ وغیرہ اور بھرپور خوراک بھی دی جاتی ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved