کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 94 میں ضمنی
انتخاب کا معرکہ سج گیا۔ پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، ایم
کیوایم کے امیدوار محمد وجاہت کے انتقال کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔
کورنگی
پی ایس 94 میں دو لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ الیکشن
کمیشن نے تمام پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا جس کے بعد
پولیس، رینجرز اور فوج کے جوان پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کئے
گئے ہیں۔
حلقے میں اصل مقابلہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں متوقع ہے، کارکنوں کی
گہما گہمی کے باوجود ووٹرز کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پی ایس پی بھی
انتخاب میں حصہ لے رہی ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا
ہے کہ اگر یہ نسشت جیت گئے تو لانڈھی اور کورنگی کے عوام کی تقدیر بدل دیں
گے۔
نشست متحدہ قومی موومنٹ کے محمد وجاہت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
حلقے میں 16 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل معرکہ ایم کیوایم پاکستان اور
تحریک انصاف کے مابین متوقع ہے۔