Jan 27, 2019 08:45 pm
views : 490
Location : Domestic Place
Quetta- First Time Motor Cycle Ambulance Service begin in Quetta
کوئٹہ، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پہلی مرتبہ موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پہلی مرتبہ موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا گیا۔ اب
ایمرجنسی میں شہریوں کو موٹر سائیکل ایمبولینس کے کے ذریعے فری فرسٹ ایڈ
مہیا کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز خدمت انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا۔
موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا مقصد شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے
باعث مریضوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا ہے۔موٹر سائیکل
ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد کیلئے ادویات اور طبی آلات موجود ہوں گے۔
منتظمین کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت ابتدائی طو رپر دو موٹر سائیکل اور ایک گاری پر مشتمل ایمبولینس سروس شروع کی گئی ہے۔
کوئٹہ شہر میں پہلی دفعہ موٹر سائیکل سروس کے افتتاح کو شہریوں نے خوب سراہا۔
خدمت انسانیت فاؤنڈیشن نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔