کافی عرصے جنگ زدہ رہنے کے بعد شمالی وزیرستان میں معمولات زندگی مکمل طور
پر بحال ہوگئے ہیں۔ طویل جدوجہد کے بعد میرانشاہ میں بحالی کا کام مکمل
ہوگیا۔ نئی مارکیٹیں، بازار اور سڑکیں ایک خوبصورت منظر پیش کررہی ہیں۔ جنگ
زدہ علاقے کے عوام اب امن لوٹنے کے بعد واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔
میرانشاہ مارکیٹ کمپلیکس نے قبائلی عوام نے کاروبار کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے صحافیوں کے ایک وفد کو میرانشاہ کا دورہ کرایا گیا۔
ایک دکاندار عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ پہلے حالات ٹھیک نہیں تھے، ہم آپریشن
کے بعد بنوں چلے گئے تھے اور اس کے بعد پشاور گئے تھے، اب دوبارہ یہاں پر
آئے ہیں، اب یہاں پر حالات بالکل ٹھیک ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں
کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اب قبائلی علاقہ جات میں امن وترقی کا نیا سفر
دوبارہ شروع ہونے جارہا ہے۔