بلوچستان ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، بھاری اسلحے اور دستی بموں
سے لیس شدت پسندوں نے ڈی آئی جی آفس لورالائی پر ہلہ بول دیا۔ دہشت گردوں
نے پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی
فورسز نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو
ہسپتال منتقل کردیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی آفس میں کانسٹیبلز اور کلرکوں کی
اسامیوں کے انٹرویوز جاری تھے اور امیداواران کی بڑی تعداد احاطے میں
موجود تھی۔
حملے کے باعث بھگدڑ مچ گئی تاہم سکیورٹی فورسز اور پولیس کی
بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا اور
جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔