Jan 29, 2019 09:56 pm
views : 470
Location : Shahra-e-Faisal
Karachi- New Bike Tracks in City
کراچی، شہر قائد میں ٹریفک کے بے وجہ دباؤ کو کم کرنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار متحرک
کراچی میں ٹریفک کے بے وجہ دباؤ کو کم کرنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری
کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار متحرک ہوگئے ہیں۔ کراچی کے بیشتر مقامات پر ٹریفک
کی روانی کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے موٹر سائیکلیوں کیلئے سڑکوں پر
علیحدہ سے پیلے رنگ کی لکیر کھینچ کر ٹریک وضع کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے
لوگوں میں شعور وآگاہی فراہم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار اپنے ہاتھوں
میں کتبے لئے کھڑے ہیں جبکہ اشاروں کی مدد سے بھی شہریوں کو ٹریک پر چلنے
کی ہدایت کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار رشید انور کا کہنا تھا کہ اب موٹر
سائیکل سوار ایک قطار میں چلیں گے تو ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوگی البتہ
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ایک شہری وجاحت زیدی کا کہنا تھا کہ ٹریک بنایا جانا لائق
تحسین ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب ہم دائیں جانب کی طرف جارہے ہوتے ہیں تو
بس والے وہاں پر آکر رک جاتے ہیں اور عمومی طور پر گاڑی خراب ہوتی ہے تو
آگے چل کر دائیں جانب ہی آکر رک جاتی ہے اس صورتحال میں اب بائیک والے کہاں
چلیں گے اس چکر میں جب بائیں ہاتھ کی طرف رخ کرتے ہیں تو پیچھے سے آنے
والی گاڑیاں تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہوتی ہیں جس سے حادثے کا خدشہ
پیدا ہوتا ہے۔ موٹر سائیکلوں کیلئے بنائے گئے ٹریک گاڑیاں نہیں صرف موٹر
سائیکلیں ہی چلیں تو یہ بہتر ہوگا۔