Jan 30, 2019 12:00 am
views : 467
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Faryal Talpur files plea against SC order
اسلام آباد، جعلی اکاؤنٹس کیس،فریال تالپور کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف الگ نظرثانی کی درخواست دائر
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ
فریال تالپور نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف الگ سے نظرثانی کی درخواست
دائرکردی، درخواست میں سپریم کورٹ سے 7 جنوری کے فیصلے پر نظرثانی کی
استدعا کی گئی ہے۔
درخواست فاروق ایچ نائیک کی جانب سے دائرکی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں فائنل
چالان داخل کرنےمیں ناکام رہا، ایف آئی اےتمام اداروں کی مددکے
باوجودشواہد تلا ش نہ کرسکا۔
فریال تالپور کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جےآئی ٹی کےسامنےپیش
ہوئی اورتحریری جواب بھی دیا، عدالت نے تسلیم کیا جے آئی ٹی قابل قبول
شواہد نہ لاسکی، سپریم کورٹ کے حکم سے فیئر ٹرائل کا حق متاثر ہوگا، سپریم
کورٹ کامعاملہ نیب کو بھجوانا غیرقانونی اور بےجا ہے۔
دائردرخواست میں سپریم کورٹ سے 7جنوری کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے۔