Jan 30, 2019 12:00 am
views : 495
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- SC acquits man for killing his barber with scissors
اسلام آباد، داڑھی کی بجائے سر مونڈنے پر حجام کا قتل، چیف جسٹس کا عمر قید کے قیدی کو رہا کرنے کا حکم
div align="right"> چیف جسٹس آصف کھوسہ نے حجام کے قتل کے الزام میں عمر قید کے
قیدی اور سوتیلے باپ کے خلاف بیٹے کے قتل کیس میں ملزم کو رہا کرنے کا حکم
دے دیا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی 3 رکنی بینچ نے حجام
کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کی ، سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا
سپریم کورٹ نے قتل اور حالات کا بغور جائزہ لیا، عدالت اس قتل کو 302بی کی
بجائے 302سی کاکیس سمجھتی ہے اور اس معاملے کو اچانک کی لڑائی سمجھتی ہے،
عبدالخالق 302 سی کے تحت اپنی سزا مکمل کر چکا ہے۔
چیف جسٹس نے قتل کے الزام میں عمر قید کے قیدی عبدالخالق کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے حضور بخش نامی شخص 2007 میں داڑھی مونڈوانے گیا تو مقتول نے حضور
بخش کی داڑھی کی بجائے سر مونڈ دیا، جس پر حضور بخش کے بیٹے نے غصے میں
حجام کو قتل کر دیا تھا۔
ٹرائل کورٹ نےملزم کوسزائےموت اورایک لاکھ جرمانہ کیا بعد ازاں ہائی کورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھی تھی۔