Jan 31, 2019 12:37 pm
views : 415
Location : National Bank of Pakistan
Islamabad- MOU Sigining Ceremony between NBP & Pakistan Trek to Promote Tourism
اسلام آباد، سیاحت کے فروغ کیلئے نیشنل بینک اور پاکستان ٹریک کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹریک
کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ نیشنل بینک آف پاکستان اسلام
آباد میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان علی
امین گنڈاپور اور ترجمان نیشنل بینک سید ابن حسن بھی شریک تھے۔
پاکستان کریک کے کوکریئٹرعدنان آفاق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت کم
سیاح آتے ہیں ، ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم دنیا بھر سے ان لوگوں کو پاکستان
میں لائیں جو مستقبل میں جاکر پالیسی ساز بنیں گے۔ اس لئے ہم نے دنیا بھر
کی جامعات کو مدعو کیا ہے۔ اس حوالے سے ہم نے نیشنل بینک آف پاکستان کے
ساتھ معاہدہ کیا ہے کیونکہ نیشنل بینک کی ہر علاقے میں برانچز موجود ہیں جو
کہ سیاحت کیلئے ہمیں سپورٹ کریں گے۔
پاکستان ٹریک کی کو کریئٹر صوبیہ مقبول کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک آف
پاکستان اور پاکستان ٹریک ملک کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے نکتے پر
اتفاق کرتا ہے اس لئے پاکستان کریک دنیا بھر کی بہترین جامعات کو پاکستان
میں مدعو کرکے ملک کا مثبت اور روشن چہرہ اجاگر کرنے کا خواہاں ہے۔ اس لئے
ہم دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو پاکستان بھر کی سیر اور متحرک رہنماؤں
سے ملاقات کروائیں گے جس کے نتیجے میں پاکستان کا مثبت اور حقیقی پہلو
روشناس کرانے میں مدد ملے گی۔ یہ اقدام پاکستان کے حوالے سے دنیا بھر میں
منفی سوچ کو زائل کرنے میں معاون وممدو ثابت ہوگا۔