Jan 31, 2019 12:42 pm
views : 385
Location : Domestic Place
Islamabad- China appreciates Pakistan New Visa Regime Policy
اسلام آباد، رواں سال پاکستانی فلموں کی چینی سینما گھروں میں نمائش کی جا رہی ہے، چینی سفیر
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ چینی سفیر نےثقافت و فلم کے فروغ اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے وزیر اطلاعات کی ذاتی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے نیا ویزا رجیم محفوظ،با اعتماد اور کھلے پاکستان کا مظہر ہے۔خوش آئند امر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مثبت انداز سے آگے بڑھا رہی ہے۔رواں سال پاکستانی فلموں کی چینی سینما گھروں میں نمائش کی جا رہی ہے۔ پاکستانی فلموں کی نمائش سے دونوں ممالک کے لوگوں کے مابین روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔
سی پیک کے اگلے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان صحت، تعلیم، پانی کے وسائل
اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے مختلف مشترکہ منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے چینی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نویں انٹرنیشنل بیجنگ فلم فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور مشترکہ فلم پروڈکشن کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینی چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میڈیا یونیورسٹی کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے۔
چائنہ سے میڈیا یونیورسٹی میں ٹیکنیکل میڈیا انسٹیٹیوٹ بنانے کے لئے مدد کے خواہاں ہیں۔
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ملک میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کی اہمیت پر زور بھی دیا۔