Jan 31, 2019 04:36 pm
views : 506
Location : Different Areas
Lahore- Pakistan's HUQQA using Tradition
لاہور، پاکستان بھر کے دیہی علاقوں باالخصوص پنجاب بھر کی بیٹھکوں اور کچہریوں کا لازمی جز حقہ
دور
جدید میں ایک طرف جہاں دنیا عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہورہی ہے وہیں
دوسری طرف پاکستان میں اپنے آباؤ اجداد کی روایات کو زندہ رکھا جارہا ہے۔
پاکستان کے دیہی علاقوں باالخصوص صوبہ پنجاب میں آج بھی حقے کا استعمال
لوگوں کا خاصا
ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں گوجرہ، خانقاہ ڈوگرہ اور شیخوپورہ میں کافی
گھرانے حقہ بنائی کے پیشے سے منسلک ہیں۔ وہ نت نئے اقسام کے حقے بناکر
بازاروں میں فروخت کرتے ہیں اور بازاروں سے لوگ خرید کر اسے اپنے آنگن کی
زینت بناتے ہیں۔
ایک بزرگ محمد یونس کا کہنا تھا کہ میں بیس برس کی عمر سے حقہ پیتا آرہا
ہوں۔ دراصل یہ ہمارے آباؤ اجداد کی روایت رہی ہے۔ نیچہ، نلی، آبل ، چلم، توے اور ٹوپی
سے حقہ تیار ہوتا ہے۔ حقے میں پانی، تمباکو اور اس پر گڑ ڈالتے ہیں جو کہ
نقصان نہیں دیتا اور تمباکو کو ریفائن کرتا ہے۔ حقے کے استعمال کے بہت فائدے ہیں۔ روٹی کھانے کے بعد پیٹ
میں گیس بھرجاتی ہے جس کے اخراج میں حقہ بہت مدد فراہم کرتا ہے۔ حقے کو ایک
دن میں دو مرتبہ سلگانا پڑتا ہے۔ آج کے زمانے میں حقے بہت مہنگے ہوگئے
ہیں۔
اس حوالے سے ایک اور شہری طارق محمود کا کہنا تھا کہ گیس کی توڑ کیلئے حکیم
لقمان نے تمباکو دریافت کیا تھا۔ ہم محفل میں بیٹھے دوستوں کو بھی نظام
ہاضمہ کیلئے حقے کی دعوت دیتے ہیں۔
ایک دکاندار محمد عمیر کا کہنا تھا کہ حقے مختلف نرخوں میں فروخت کئے جاتے
ہیں اور یہ صدا بہار کا کاروبار ہے اس کا کوئی مخصوص سیزن نہیں ہے۔