بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوتے ہی زندہ دلان شہر لاہور کے رہائشیوں نے چڑیا
گھر اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔ لوگ اپنے بچوں کے ساتھ لاہور کے
چڑیا گھر پہنچے جہاں پر خوبصورت جانوروں کی دہاڑوں اور پرندوں کی چہچاہٹ سے
خوب محظوظ ہوئے۔
لاہور کے شہری خوشی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور موسم
تبدیل ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مزاج کو موسم کے مطابق ڈھالنے کی
جہت میں لگ جاتی ہے۔
موسم کا مزہ لینے کیلئے لاہور کے چڑیا گھر آئے ہوئے ایک طالبعلم اسامہ
رضوان کا کہنا تھا کہ موسم آج کافی اچھا ہے، یونیورسٹی سے چھٹی کے بعد موسم
کا مزہ لینے چڑیا گھر آیا ہوں، زندگی بہت مصروف ہوتی ہے۔ اپنے لئے بھی
تھوڑا سا وقت نکالنا چاہیے، یہاں پر ہتھنی سوزی کو بہت مس کیا جارہا ہے، زو
انتظامیہ والے دو سال سے دوبارہ سوزی کو نہیں لے کر آئے، بچے بہت اس سے
انجوائے کرتے ہیں۔
ایک شہری محمد عاطف کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ یہاں آیا ہوں،
ہم نے مختلف جانور دیکھے ہیں، ہم یہاں پر انجوائے کررہے ہیں۔ ہمیں یہاں آکر
بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔
ایک بچی زندگی نوید نے بتایا کہ وہ اپنے کزن کے ساتھ چڑیا گھر آئی ہیں، کزن تھوڑا مایوس ہورہے ہیں کیونکہ یہاں پر ہتھنی نہیں ہے۔