Jan 31, 2019 06:25 pm
views : 464
Location : National Press Club
Islamabad- Federal Railway Minister Shiekh Rasheed Press Conference.
اسلام آباد،میں پاکستان کا سینئر ترین پارلیمنٹرین ہوں، شیخ رشید احمد
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کا سینئر
پارلیمنٹرین ہوں کیونکہ میں امور خارجہ کمیٹی کی بھی کئی مرتبہ سربراہی
کرچکا ہوں۔ میں انشاء اللہ تعالیٰ کل بارہ بجے سے تمام اسٹیشنوں اور پٹڑیوں
کو لوگوں کی ضروریات زندگی کو ذاتی طو رپر معائنہ کرنے کیلئے نکلوں گا
جبکہ بعض لوگ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ شاید میں ایک مہینہ ریل میں ہی رہوں
گا ۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید
احمد کا یہ بھی کہناتھا کہ تھل ایکسپریس 10 سے 12 فروری کو شروع کرنے جارہے
ہیں اور دو وی وی آئی پی ایکسپریس بھی بالکل تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 30 مارچ تک قوم سے وقت مانگا ہے۔ جس دن وزیر اعظم
عمران خان کے پاس وقت ہوا جناح اور سرسید یہ پاکستان کی مہنگی نان اسٹاپس
ٹرینز ہوں گی، ایک لاہور سے کراچی اور ایک راولپنڈی سے کراچی تک دونوں
لاہور کی سینٹرل لائن کو ٹچ کریں گی۔